بیت المقدس (جیوڈیسک) سوئس اور روسی لیبارٹریوں نے کچھ دن قبل یہ رپورٹیں دی تھیں لیکن ماہرین ان کا مطالعہ کرنے کے بعد معلومات عام کریں گے۔ ان دونوں لیبارٹریوں کے علاوہ فرانس کی ایک لیبارٹری نے بھی گزشتہ سال نومبر میں یاسر عرفات کی قبرکشائی کے بعد نمونے حاصل کئے تھے۔
خیال رہے کہ عرب دنیا میں یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں کہ اسرائیل نے مسٹر عرفات کو زہر دیا لیکن اسرائیل ان الزامات کی نفی کرتا ہے۔ واضع رہے کہ یاسر عرفات پراسرار بیماری کے بعد فرانس میں 2004ء میں انتقال کر گئے تھے۔
فرانسیسی عہدیداروں نے گزشتہ سال یاسر عرفات سے متعلق تحقیقات کا حکم اُس وقت دیا تھا جب فلسطینی رہنما کی بیوہ نے مسٹر عرفات کے لباس پر موجود زہریلے پلونیم مواد کے شواہد حکام کو پیش کئے تھے۔