تعلیمی ,,تحفظ ,,کمشنر ,,سیکورٹی ,,,انتظامات ,جھنگ ,, جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل کمشنر کیپٹن(ر)نسیم نواز نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہیں تاکہ بھرپور اورپراعتماد احساس تحفظ برقرار رہے۔انہوں نے یہ ہدایت ضلع جھنگ کے دورہ کے دوران گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر اور دیگر کالجز میں سیکورٹی انتظامات کوچیک کرتے ہوئے جاری کی۔آر پی اوبلال صدیق کمیانہ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈی سی او نادر چٹھہ،ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو،اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)مہر شفقت اللہ مشتاق اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سیکورٹی امورکا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام فوری مکمل کیا جائے اوراس دوران ضروری متبادل بندوبست اوراضافی سیکورٹی سٹاف کو متعین کرکے انہیں چوکس رکھیں۔انہوں نے سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کی نوعیت اورفعالیت کو بھی چیک کے اور کہا کہ سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ سنبھالنے کاماہر ہونا چاہیے۔کمشنر نے سیکورٹی کنٹرول روم،سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی اوران کی ڈائریکریشن،سیکورٹی چوکیوں،مین گیٹ اور چھتوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیز اور دیگر اقدامات کو بھی چیک کیا۔کمشنر نے حویلی بہار شاہ میں لگائے جانے والے انرجی پلانٹ کے مقام کا بھی دورہ کیااورانجینئر ودیگر ورک فورس کے لئے حفاظتی امور کا چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔آر پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی امور کی تسلسل کے ساتھ نگرانی کی جارہی ہے اور سامنے آنے والی خامیوں کو دور کیا جارہا ہے۔ڈی سی او اور ڈی پی او نے ضلع میں سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی احکامات کی روشنی میں صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی 22اپریل 2016ء عالمی ارتھ ڈے منایا گیا ۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات اورریسکیو1122کے باہمی اشتراک سے ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالہ سے آگہی واک کا اہتما م کیا گیا جس میں ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال اورڈی او ایمرجنسی ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید سمیت محکمہ کے اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک کا آغاز سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122سے کیا گیا جوجیل روڈ سے ہوتی ہوئی ایوب چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر ورلڈ ارتھ ڈے منانے کے حوالہ سے ڈی او ماحولیات نے کہا کہ ملک کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا لہٰذااپنے پیارے وطن کی حفاظت اور اسکے ماحول کو خوشگواربنانے کیلئے بھرپور آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ 1969ء سے لیکر آج تک عالمی سطح پر ارتھ ڈے منایاجا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم سالانہ اربوں روپے کے شاپنگ بیگ استعمال کرکے سڑکوں گلیوں میں پھینک دیتے ہیں جو ماحول میں آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔لہٰذا ہمیں اپنی زمین کو آلودگی سے بچانے کیلئے صاف ستھرا ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر طارق سعید نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اوریہاں کی آب وہوا انسانی صحت کیلئے مفید ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہمیں ہر قسم کی آلودگی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا جس کیلئے تعلیمی اداروں میں بچوں کو لیکچر دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں کی طرح گلی محلوں اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے ۔ا نہوں نے شرکاء واک پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زمین کو محفوظ بنانے کیلئے لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی احکامات کی روشنی میں صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی 22اپریل 2016ء عالمی ارتھ ڈے منایا گیا ۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات اورریسکیو1122کے باہمی اشتراک سے ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالہ سے آگہی واک کا اہتما م کیا گیا جس میں ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال اورڈی او ایمرجنسی ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید سمیت محکمہ کے اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک کا آغاز سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122سے کیا گیا جوجیل روڈ سے ہوتی ہوئی ایوب چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر ورلڈ ارتھ ڈے منانے کے حوالہ سے ڈی او ماحولیات نے کہا کہ ملک کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا لہٰذااپنے پیارے وطن کی حفاظت اور اسکے ماحول کو خوشگواربنانے کیلئے بھرپور آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ 1969ء سے لیکر آج تک عالمی سطح پر ارتھ ڈے منایاجا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم سالانہ اربوں روپے کے شاپنگ بیگ استعمال کرکے سڑکوں گلیوں میں پھینک دیتے ہیں جو ماحول میں آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔لہٰذا ہمیں اپنی زمین کو آلودگی سے بچانے کیلئے صاف ستھرا ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر طارق سعید نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اوریہاں کی آب وہوا انسانی صحت کیلئے مفید ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہمیں ہر قسم کی آلودگی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا جس کیلئے تعلیمی اداروں میں بچوں کو لیکچر دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں کی طرح گلی محلوں اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے ۔ا نہوں نے شرکاء واک پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زمین کو محفوظ بنانے کیلئے لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ کے معروف نواحی قصبے موضع مکھیانہ میں بنائی جانے والی نئی پنجابی فلم بائو جی کی عکس بندی شروع ہوچکی ہے جسکے پرڈویوسر جاوید قریشی ہیں جوکہ فلم میںبطور ہیرو کاکردار بھی ادا کر رہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ موضع مکھیانہ جھنگ کابہت ہی مردم خیز علاقہ ہے جوکہ دریائے چناب کے بائیں کنارے پر برلب چنیوٹ روڈ واقع ہے موضع مکھیانہ نے بہت سی اہم اور معروف سیاسی وعوامی شخصیات پیدا کی ہیں جن میں سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب مہر اسلم بھروانہ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ شامل ہیں جنکے خصوصی تعاون سے فلم کی عکسبندی کی جاری ہے ان کی اس کاوش پر فلم بنانے والی ٹیم کے تمام ممبران اور عوامی حلقوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اس فلم کی خاص بات اس فلم کے منصف جانی واکر ہیں جوکہ جھنگ کی معروف فنی شخصیت میں جنہوں نے فن کے میدان میں جھنگ کانام روشن کیاہے جوکہ مصنف کے علاوہ فلم میں ولن کے کردار بھی ادا کر رہے ہیں فلم کی عکاسی کی ذمہ داری معروف کیمرہ مین اعظم سونو کررہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں پروڈیوسر جاوید قریشی کے علاوہ معاون فلم ساز صدام حسین،عمران عظمت،منتظم اعلی ریاض بھٹی،وحید چوہدری ،شوکت تبسم شامل ہیں فلم کے مرکزی کرداروں میں جاوید قریشی ،انمول ناز،عمران عظمت، صدام حسین، جان محمد جانی ،ریاض بھٹی ،علیزہ چوہدری بھی شامل ہیں جھنگ کے عوامی حلقے امید کرتے ہیں کہ یہ فلم جھنگ کی ثقافتی اقدار کو بہتر ین انداز میں اجاگرکرے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق فیصل آبادروڈ چک نمبر 174 امیں گندم کی کھڑی فصل کو اگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پرانا چنیوٹ روڈ اُڈاں والی بستی کے قریب تیز رفتا ر موٹر سائیکل او رر ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا جس سے 35سالہ نذیرفاطمہ زوجہ ابرار حسین مو قع پر ہی جابحق ہو گئی جبکہ40سالہ زبیدہ بی بی زوجہ اقبال حسین شدید زخمی ہوئی جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ارتھ ڈے کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن جھنگ سے ایوب چوک تک ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید ،سیفٹی آفیسر اصغری پروین ،میڈیا کوراڈینٹر محمد زبیر اور ڈسٹر کٹ آفسیر ماحولیات محمد نواز سمیت ریسکیوہلکاروں نے شرکت کی واک سے قبل ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیوکے دفتر میں ایک پودا بھی لگایا واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سعید نے کہا ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئے انہوں نے کہا کہ ارتھ ڈے منانے کامقصد شہریوں کے اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ ہم جس زمین پر سانس لے رہے اس کو صاف رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ماحول آلودہ ہونے سے نقصان بھی ہمیں ہی اٹھانا ہوگا جب ماحول آلودہ ہوگا تو بیماریاںزیادہ ہوگئی لہذا ہمیں اس حوالے سے ایسے عوامل جن سے ماحول میں آلودگی کاعنصر نمایا ہوتا ہوں اس کو ختم کرنا ہوگا
ڈی او ماحولیات محمد نواز خان نے کہاماحول کو آلودہ کرنے کے میں جہاں پر دیگر کئی عوامل کارفرما ہیںان میں سب سے زیادہ عنصر دھواں ہے جو ماحول کو سب سے زیادہ آلودہ کرتاہے لہذا ہمیں اپنی گاڑیوں کے سلنسر ٹھیک رکھنے چاہئے اور کوڑا کرکٹ کو بجائے آگ لگانے کو اس کو مناسب جگہ پر ضائع کرنے کا بندوبست کرناچاہئے واک کے آخر میں واک کے شرکاء نے ماحول کو صاف رکھنے کے عہد نامہ پر دستخط بھی کئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق جھنگ چنیوٹ روڈ پر صوفی موڑ کے قریب موٹرسائیکل اور ہائی ایس کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق چینوٹ سے جھنگ کی جانب آنے والی ہائی ایس ویگن صوفی موڑ کے قریب تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سء موٹر سائیکل بے قابوہوکر سڑک کے ساتھ چلتے ہوئے راہ گیر سے جاٹکرایا حادثے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار وہاڑی کا رہائشی 55سالہ محمد جمیل ،چک نمبر 220کا رہائشی 22سالہ امتیا ز اور دس سالہ راہگیر بچہ محمد رمضان زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمی افراد ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی ومشیر وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ سردار سورن سنگھ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں مقتول کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شر پسند عناصر مذہبی اقلیتوں کو نقصان پہنچا کر ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ہمیں ان ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنانا ہے ،حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ،آصف منور چیئر مین( این سی ایچ ڈی )جھنگ ۔تفصیلات کے مطابق نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (این سی ایچ ڈی )جھنگ کے چیئرمین آصف منور نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سردار سورن سنگھ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر مذہبی اقلیتوں کو نقصان پہنچا کر ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ہمیں ان ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔انہوں نے حکومت وقت سے مقتول کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے ،کیفر کردار تک پہنچانے اور مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔