کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں سماعت غیر آئینی ہے، وکیل شکیل آفریدی
Posted on January 23, 2014 By Geo Urdu اہم ترین, پشاور, مقامی خبریں
Shakil Afridi
پشاور (جیوڈیسک) ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمرندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت غیر آئینی ہے۔
پشاور میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیس کی سماعت 30 جنوری کو کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ کمشنر ایف سی آر کے فیصلے کو سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سمیت کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
فیصلے کے خلاف اپیل صرف فاٹا ٹریبونل میں دائر کی جاسکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو انصاف نہیں مل سکتا۔