کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کہاہے کہ انسانی زندگی سے قیمتی کوئی چیز نہیں

Shamil Ahmad Khawaja

Shamil Ahmad Khawaja

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کہاہے کہ انسانی زندگی سے قیمتی کوئی چیز نہیں، ڈینگی کے خلاف جنگ میں وضع کردہ پلان کے تحت محکمہ صحت اور دیگر ادارے متحرک انداز میں کام کریں جبکہ متعددی بیمیاریوں کی روک تھام کے لئے بھی تدابیر اختیار کی جائیںـ تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران باہمی کوآرڈینیشن اور کلینیکل مینجمنٹ کا دائرہ وسیع کریںـ وہ آج اپنی صدارت میں منعقدہ ضلعی و تحصیل سطح پر انسدا دڈینگی اقدامات میں محکمہ صحت اور ٹی ایم ایز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھےـ

کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گیـ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی مانیٹرنگ اور علاج کے لئے پوری ذمہ داری سے کام کریں اور انہیں بہترین سہولتیں دی جائیںـانہوں نے کہا کہ وہ ڈینگی پلان پر عملدرآمد اور روک تھام کے لئے کی جانے والی کاروائیوں کا بذات خود جائزہ لیں گے ـ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ڈویژن بھر میں اس موذی مرض کے خلاف اقدامات میں بہتری کے لئے مسلسل نگرانی کی جائے اور محکمہ آپس میں مربوط تعاون کریں تاکہ سرویلنس کے مقاصد حاصل کرتے ہوئے ڈینگی مچھر کے بریڈنگ پوائنٹس کا خاتمہ کیا جاسکےـ

انہو ںنے کہا کہ اگرچہ عوامی آگاہی کے پروگرام جاری ہیں لیکن ایسے پروگراموں کا دائرہ ہر جگہ یکساں خطوط پر وسیع کیا جائے تاکہ شہریو ںاور دیہات کے لوگ پوری طرح مستفید ہوسکیں اور اپنے طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے قابل ہوںـ انہو ںنے ہدایت کی کہ ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹیں باقاعدگی سے کمشنر آفس بھجوائی جائیںـ