گوجرانوالہ ( خصوصی رپورٹ )کمشنر گوجرانوالہ ڈویںن شمائل احمد خواجہ نے غلام حسین پارک کی حالت زار کے حوالے سے خبر کانوٹس لیتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس پارک کی فوری طورپر صفائی کی جائے او ر پودوں کی دیکھ بھال کیلئے مستقبل بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جائیںـ
انہوں نے یہ ہدایات ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران جاری کیں جس میں ڈائر یکٹر جنرل جی ڈی اے مقبول لنگڑیال، ایڈ یشنل کمشنر خالد نذیر، ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد حمید، ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ فاروق خاں اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ عادل نائیک نے بھی شر کت کیـ
کمشنر گوجر انوالہ نے کہا کہ غلام حسین پارک شہر کا اہم پارک ہے اور شہریوں کی کثیر تعداد یہاں پر آتی ہے اس لئے اس کی بحالی کی اشد ضرورت ہےـ اس موقع پر اجلاس کو بتایاگیا کہ آس پاس کی آبادی سے بھینسیں آ کر اس پارک کو خراب کرتی ہیں جس سے اس پارک کے پودوں کو نقصان پہنچ رہا ہے کمشنر نے ہدایت کی کہ بھینسوں کے پارک میں داخلے کو روکنے کیلئے مضبوط گیٹ لگایا جائے اور پارک میں آنے والی بھینسوں کو پکڑ کر پھاٹک میں بند کر دیاجائے اور ان کے مالکان سے بھاری جرمانے وصول کئے جائیںـ
اجلاس میں پی ایچ اے گوجرانوالہ کے مالی امو رپر بھی غور کیاگیاـ اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی فنڈزکی فراہمی کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب سے رابطہ کیا جا رہاہے اور امید ہے کہ حکومت پنجاب کے منظور کردہ 75.19 ملین روپے کی گرانٹ جلد پی ایچ اے کو موصول ہو جائے گیـ علاوہ ازیں پی ایچ اے کے سٹاف کی بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیاگیا ہے ـ
کمشنر گوجر انوالہ نے کہا کہ پی ایچ اے کوفعال نانے کیلئے عارضی طورپر محکمہ ز راعت اور محکمہ جنگلات کے افسران کی خدمات مستعار حاصل کی جائیں تاکہ شہر میں شجر کاری کے علاوہ لگائے گئے پودوںکی نگہداشت کو بھی یقینی بنایاجا سکےـ علاوہ ازیں پی ایچ اے کے دفتر کے قیام اور سائن بورڈز کی فیس کی وصولی کے حوالے سے بھی معاملات پر غور کیا گیاـ