کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر غیر قانونی سائن بورڈ کے خلاف ایکشن محکمہ لوکل ٹیکس نے کمیٹی تشکیل دے دی
Posted on June 12, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (اسٹاف رپورٹر )محکمہ لوکل ٹیکس بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہدایت پر شہر سے غیر قانونی سائن بورڈ ز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد خان نے شاہراہوں سے غیر قانونی ،نادہندہ اور خطرناک و غیر اخلاقی اشتہاری سائن بورڈ کے خاتمے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کلفٹن ،صدر اور گلشن ٹائون سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے پائلون نکال دیئے گئے۔
شہر میں لگے ایسے تمام سائن بورڈ جو کہ کمزور ہیں اور برسات کے دوران عوامی زندگی کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں انہیں نکالنے کا کام ہنگامی بنیا دوں پر جاری ہے گزشتہ روز سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے اپنے دفتر میں محکمہ لوکل ٹیکس کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مون سون برسات سے قبل شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر لگے۔
ایسے تمام سائن بورڈ زجو کہ عوامی زندگی کے لئے خطرے کا باعث ہیں فوری نکال دیئے جائیں ایسے تمام سائن بورڈ ز کی نشاندہی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مذکورہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر خطرناک سائن بورڈز کو ہٹانے کے حوالے سے فوری اقدامات کریں اور اس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے اجلاس میں محکمہ لوکل ٹیکس کے آصف بیگ، محمد متین، عامر رضا، افتخار صدیقی ،نور محمد بلوچ،وزیر علی اور دیگر موجود تھے۔