کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی نے اعلان کیا ہے کہ پہلا کمشنر کراچی ایشیاء کپ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ ماہ نو مبر میں کراچی میں منعقد ہوگا یہ ٹورنامنٹ نمیر شمسی ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی جیم خانہ میں منعقد کیا جائیگا۔اس کے علاوہ اسی سال اکتوبر میں کمشنر کراچی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کراچی جیم خانہ میں کیا جائیگا یہ اعلانات انہوںنے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارات ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی ایسٹ عامر احمد فاروقی نے کی کمشنر کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ جب تک میں اس منصب پر موجود ہوں کھیل اور کھلاڑیوں کی ہر سطح پر خدمت کرتا رہوں گا کیو نکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ کھیل معاشرے کا اہم جز ہے اور اس شعبے سے جہاں صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوسکتا ہے وہیں صحت مند ذہن اور جسم بھی پروان چڑھ سکتا ہے افتخار شالوانی نے کہاکہ دنیا کے بعض ممالک میں پاکستان کی پہچان ہمارے عظیم کھلاڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پاک سری لنکا کر کٹ سریز کے بعد مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے اور 6اکتوبر کو 33ویں نیشنل گیمز کی ٹارچ ریلی کی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی جائیگی انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارکاب دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ کھیلوں کی مزید بہتر انداز میں خدمت کرینگے اس موقع پر عامر احمد فاروقی نے کہاکہ موجود آئی جی سندھ کلیم امام جو کہ کھیلوںسے محبت کرنے والی شخصیت ہیں اُن کی ہدایت پر 3اکتوبر سے IGPسندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا آغاز ہورہا ہے اور انشا اللہ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی محکمہ پولیس منعقد کرائے گا ۔قبل ازیں تقریب کے میزبان غلام محمد خان نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ اور ایوارڈ کی تفصیلات پیش کی تقریب سے خالد جمیل شمسی ، شاہدہ پروین کیانی، بیگم اسمہ علی شاہ ،احمد علی راجپوت ،انجینئر سید محفوظ الحق ،آصف عظیم،حاجی محمود قریشی نے خطاب اور نظامت کے فرائض عظمت اللہ خان نے انجام دیئیاس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے باسکٹ بال کے کھلاڑی طلحہ امجد کو سالانہ گولڈ میڈل جبکہ فٹ بال آرگنائزر سلیم خمیسانی ،شوٹنگ بال آرگنائزر اعجاز احمد قریشی ،یوگا آرگنائزر خالد بروہی ،ایتھلیٹ آرگنائزر اورنگزیب سلطان ،جوڈو آرگنائزر محمد رفیق ،کرکٹ آرگنائزر جمیل احمد ،ہاکی آرگنائزر عارف صدیقی ،باسکٹ بال آرگنازئر طارق حسین ،گرلز باسکٹ بال آرگنائزر زعیمہ خاتون ،ٹینس آرگنائزر سرور حسین ،ڈنکی کارٹ ریس آرگنائزر نذر بلوچ ،سائیکل ریس آرگنائزر ملک کلیم اعوان کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کو کھیلوں کے فروغ میں خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔ جاری کردہ:۔ سیکریٹری اطلاعات