کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی شعیب صدیقی کی صدارت میں شہر میں پانی کے بحران سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واٹراینڈ سوریج بورڈ اور کے الیکٹرک کے نمایندے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پانی کی قلت دور کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پیپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن پرقابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔