کمشنر کراچی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں انسداد ملیر و ڈینگی مہم کا آغاز

کراچی (خصوصی رپورٹ)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے برساتی نالوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کر شاہ فیصل زون میں انسداد ملیر و ڈینگی مہم کا آغاز کردیا ۔اس موقع پر مختیار کار احمد میمن اور ملیریا انسپکٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی نعیم بھی موجود تھے ۔شاہ فیصل زون میں انسداد ملیر و ڈینگی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے کہاکہ صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا کر ہی عوام کو امراض سے محفوظ بنا یا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اداروں کے باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ صحت مند معاشرہ قائم کرکے ملیریا اور ڈینگی کے پھیلائو کو روکا جاسکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے کہاکہ کمشنر کراچی کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں انسداد ملیر و ڈینگی مہم کا آغاز ہوچکا جو بتدریج شاہ فیصل کے تمام علاقوں میں جاری رہیگا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں میں جراثیم کش ادویات ڈالنے کا کام انتہائی
دیانتداری کے ساتھ انجام دے کے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں۔

Commissioner Karachi

Commissioner Karachi