کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات اور کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی کاوشوں سے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پاسکو گودام کی ہزاروں ایکڑ پر قائم گودام پر قبضہ واگزا کرالیا گیا ،1994ء سے گودام پر قابضین نے غیر قانونی قبضہ کررکھا تھا جس پر پاکستان یگری کلچر اسٹوریج اینڈ سروس کارپوریشن نے سندھ ہائی کورٹ میں قبضے کے خلاف کیس دائر کیا۔
جس پر بالاآخر9ستمبر 2015ء کو معزز عدالت کے احکامات پر گودام قابضین سے واگزار کرالیا گیا ۔اس حوالے سے پاسکو کی جان سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے اعزاز میں تقریب کا نعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عوام کی بہتر انتظامی خدمات کے اطراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہاکہ سرکاری و نجی آراضی پر قبضہ ناقابل معافی جرم ہے۔
اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے شہری انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ اس غیر قانونی عمل کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے کمشنر کراچی نے پاسکو کے ایم ڈی کیپٹن ریٹائرڈ طارق مسعود کو مبارکباد دی کی ان کی انتھک کاوشوں اور جد وجہد کے نتیجے میں گودام سے غیر قانونی قبضہ ختم ہوسکا۔
اس موقع پر تقریب میں ایم ڈی پاسکو کیپٹن ریٹائرڈ طارق مسعود ،لفٹنٹ کرنل محمد تبریز ،ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اعجاز حسین بلوچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروسیم الدین ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول ،ڈی جی پارکس بلدیہ عظمیٰ کراچی ،سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایگری کلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کے ایم ڈی کیپٹن ریٹائرڈ طارق مسعود نے کہاکہ ہمارا ادارہ پاکستان نیوی ،آرمی ،ائرفورس کو گندم فراہم کرتا ہے۔
طویل عرصے سے گودام پر غیر قانونی قبضے کی وجہ سے فراہمی کا عمل شدید متاثر رہا انہوں نے معزز عدالت کے احکامات اور کمشنر کراچی کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو شہر کراچی کے عوام کی بہتر انتظامی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔