کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رواں کے آخری ہفتے میں کمشنر کراچی بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ اور عاشورہ محرم الحرام کے بعد کمشنر کراچی انٹر کالجز گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا اور ان دونوں ٹورنامنٹ کو کمشنر کراچی کا تعاون حاصل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کی قیادت میں سندھ گرلز ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کو جنہوں نے قومی گیمز کے لئے کوالیفائی کیا ہے ان سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ۔سیدہ ارم بخاری ،عظمت اللہ خان ،شفیع صدیقی ،زاہد حسین ،شاہ زیب شیخ اور دیگر موجود تھے ۔ملاقات میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے مزید کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ سندھ گرلز ہاکی ٹیم جس میں کراچی کی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہے ملک کے بڑی اسپورٹس ایونٹ کے لئے کوالفیائی کیا میری دلی خواہیش ہے کہ کراچی میں ہاکی کا کھیل دوبارہ مقبول ہو یہ کھیل ہمارا قومی کھیل ہے اور پاکستان نے پوری دنیا میں اس کھیل پر راج کیا ہے اور مجھے قوی اُمید ہے برگیڈیئر سجاد کھو کھر کی قیادت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی کے فروغ کے لئے بے پناہ اقدمات کریگی اور ایک مرتبہ پھر PHAکی کاوشوں سے ہمارا قومی کھیل دنیا میں دوبارہ اپنا مقام حاصل کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے ہاکی کھیل میں خواتین کھلاڑیوں کی دلچسپی کو ایک بہتر اقدام قرار دیتے ہوئے اپنی جانب سے سندھ گرلز ہاکی کی پوری ٹیم کو گول کیپنگ کٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کو کٹس دیئے جائیں گے۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کمشنر کراچی گرلز ہاکی اور بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے شہر کراچی کے معروف اسپورٹس آرگنائزر و نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کو کوارڈینٹر مقرر کیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے نیشنل بنک ملک میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ کھیلوں کے ہر شعبے خصوصاً قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے اقدامات کرتی رہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ قومی کھیل کے فروغ اور اس کے بہتر مستقبل کے لئے نیشنل بنک اقدامات کرتا رہے گا۔
اویس اسد خان نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کو شہر میں کھیلوں کے فروغ اور سرپرستی پر نیشنل بنک کے صدر سید اقبال اشرف اور انتظامیہ کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے نیشنل بنک کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا اختتام پر حاجی غلام محمد خان اور سیدہ ارم بخاری نے تفصیل کے ساتھ کراچی میں گرلز ہاکی اور باسکٹ بال سے متعلق کمشنر کراچی کو بریفنگ دی۔