کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے انتظامات
Posted on December 22, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی: ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت شاہ فیصل کالونی میں قائم مسیحی بستیوں اور گرجاگھروں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں شاہ فیصل زون کے ترجمان کے مطابق کرسمس سے قبل مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرکے مسیحی عوام کو کرسمس کے موقع پر مسائل سے پاک ماحول فراہم کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس سے قبل مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کرکے مسیحی عوام کو عبادت میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے حوالے سے انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے ۔
شاہ فیصل زون کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے مسیحی بستیوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل حل کئے جارہے ہیں ۔شاہ فیصل زون کے ترجمان کے مطابق شاہ فیصل زون میں بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شکایتی مرکز کو فعال کردیا گیا ہے۔