کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کمشنر آفس میں پودا لگا کر سرسبز کراچی مہم کا آغاز کردیا ،کمشنر کراچی کی سربراہی میں کھیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تفصیلات کا مطابق اسپورٹس فار لائف کے تحت سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کمشنر آفس کراچی میں منعقدہ پر وقار تقریب میں اسپورٹس شخصیات کے ہمراہ پودا لگا کر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے سرسبز کراچی مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر مہم کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان ،اسپورٹس فار لائف کے چیف ایگزیگٹیو شہزاد قاضی ،SOAکے سیکریٹری احمد علی راجپوت، سابق ہاکی کوچ محمد اخلاق ،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن انوائر منٹل کمیٹی کی رکن تہمینہ آصف ،آصف عظیم ،محمد سلیم خمیسانی ،محمد ارشد ، انجینئر محفوظ الحق ،ماسٹر اصغر بلوچ ،کلیم اعوان ،نفیس احمد ،محمد راشد ،میجر (ر) محمود ریاض،محمد رفیق ،خالد رحمانی،عارف اعوان ایڈوکیٹ ،اعجاز احمد قریشی ،اورنگزیب سلطان ،پرویز عالم ،کاشف فاروقی ،سینسی نسیم قریشی ،عبدالحمید ،حمیرہ صدیقی اور دیگر موجود تھے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سبزہ صحت مند زندگی کی علامت اور سرسبز ماحول کو فروغ دینا ہمارا قومی فریضہ اور ذمہ داری ہے سرسبز ماحول میں اضافہ کرکے ہم اپنے قدرتی ماحول کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ مستقبل کو بھی تابنا ک بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہر فرد کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھ کر ایک پودا لگا نا ہوگا اور صرف پودا لگا نا نہیں بلکہ اس کی حفاظت اور آبیاری کو بھی یقینی بنا کر تنا ور درخت بنا نا ہوگا جب ہی ہم اپنے شہر اور ملک کو سرسبز بنا سکتے ہیں اس موقع پر کھیلوں کی مختلف تنظیموں ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن، اور کھلاڑیوں نے ڈیڑھ لاکھ پودے لگانے کا اعلان کیا تقرب سے خطاب کرتے ہوئے شجر کاری مہم کے منتظم غلام محمد خان نے کہاکہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن کو سچ چابت کردکھا یا COVID-19کے دوران جس طرح شہر میں مثالی حفاظتی اقدامات اور وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملد رآمد کو یقینی بناتے ہوئے اس شہر کراچی جو کہ منی پاکستان کا درجہ رکھتا ہے یہاں کرونا کو بہتر انداز میں کنٹرول کرنا وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن اور کمشنر کراچی کی بے مثال انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوںنے کمشنر کراچی کو یقین دلا یا کہ آج پودا لگا کر جس شجر کاری مہم کا آپ نے افتتاح کیا انشا اللہ ہمارے کھلاڑی اسے ملک کے چپے چپے میں پھیلا ئیں گے غلام محمد خان نے شجر کاری مہم میں تعائو ن پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن سے اظہار تشکر کیا ہے۔