کراچی (جیوڈیسک) کمشنرکراچی شعیب صدیقی کو عہدے سے ہٹا کر آصف حیدر شاہ کو شہر کا نیا کمشنر مقرر کردیا گیا جب کہ آصف شاہ کے پاس کمشنر حیدرآباد کا بھی اضافی چارج رہے گا۔
سندھ حکومت نے کراچی سمیت تین اضلاع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کردیئے جن میں کمشنر کراچی شعیب صدیقی کو عہدے سے ہٹا کر کمشنر حیدرآباد آصف حیدر شاہ کو کراچی کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
آصف حیدر شاہ کمشنر حیدرآباد کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ کمشنر کراچی مقرر کیے جانے کے بعد بھی ان سے یہ عہدہ واپس نہیں لیا گیا اور ان کے پاس تاحکم ثانی کمشنر حیدرآباد کے عہدے کا اضافی چارج رہے گا۔ صوبائی حکومت نے گھنور لغاری کو ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد جب کہ رشید زرداری ڈپٹی کمنشر ٹنڈوالہ یار تعینات کردیا گیا ہے۔