کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی ٹریفک منیجمنٹ بورڈ کا اجلاس نہ بلوا سکے۔ لیاری ایکسپریس وے شام کے اوقات میں استعمال نہ کرنے سے شہری بدترین ٹریفک جام میں پھنس گئے۔
ٹریف جام میں اپنی جمع پونجی سے لوٹنے پر مجبور ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے لسبیلہ سے ناگن چورنگی تک گرین لائن منصوبے کے تعمیراتی کاموں کے باعث بدترین ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک منیجمنٹ بورڈ کا اجلاس طلب کر کے لیاری ایکسپریس وے کو دوپہر 2بجے سے رات 8بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا۔
تھا تاہم تاحال لوگوں کو دفاتر سے واپسی پر ٹریفک جام سے نجات نہ دلواسکے جبکہ ضلع جنوبی آنے والے لاکھوں افراد ٹول ٹیکس دے کر لیاری ایکسپریس وے استعمال کرتے ہیں وہیں واپسی پر بھی لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے سے اضافی ریونیو حاصل ہوسکتا ہے اور شہرویوں کو ٹریفک جام سے نجات مل سکتی ہے وہیں شہری اپنی قیمتی جمع پونجی کی لوٹ مار سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔