کمشنر لاہور ڈویژن کا نویں محرم کے رات کے جلوس کی سیکورٹی چیک کرنے کیلئے اچانک دورہ

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی سی او ، ڈی پی او قصور کا نویں محرم کے رات کے جلوس کی سیکورٹی چیک کرنے کیلئے اچانک دورہ۔

مصطفی آباد، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی طرف سے ضلع بھر میں ہونے والے سخت ترین سیکورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کو بریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سمبل،ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان، ڈی سی اوقصورعمارہ خان ، ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی، ٹی ایم اے قصور رائے طاہر منشا، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کا اچانک دورہ مصطفی آباد نویں محرم الحرم کے جلوس کیلئے کئے گئے سیکورٹی کے انتظامات چیک کئے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں ہونے والے سیکورٹی انتظامات اور مجالس و جلوسوں کے حوالے سے کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سمبل،ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان کو بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سمبل،ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان نے سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126