پشاور (جیوڈیسک) پشاور کمشنر پشاور نے نئی حکومت کی پالیسوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز اور پشاور ترقیاتی ادارے کے افسروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کی زیر صدارت اجلا س میں پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ڈپٹی کمشنرز اور میونسپل کارپوریشن کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نئی حکومت کی پالیسوں پر عمل درآمد کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔