پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا چھاپہ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور صفائی کی ناقص صورتحال پرچکن فروش کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے امجد چوہان چکن شاپ کو چیک کیا دکان کی صفائی انتہائی ناقص پائی اور لسٹ پرائس کنٹرول ایکٹ آویزاںنہ تھی جس پر چکن فروش کے خلاف تھانہ پیرمحل میں زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ مقدمہ درج کروادیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( نامہ نگار) انتہائی دلیری، جرات وبہادری، فہم وفراست اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ صلاحیتوںکو بروئے کار لا کرشہریوں کو انصاف کی فراہمی کی ہمارا مشن ہے منشیات فروش اور پرچی مافیا کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی مہر سعید نے تھانہ پیرمحل میں کھلی کچہری میں شرکاء سے خطا ب میں کیا انہوںنے کہا جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے ہمہ تن کوشاں ہے تحصیل بھر میں موثر کاروائیوں کے ذریعے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کرکے جرائم میں واضح کمی ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر کسی بھی سائل کو کسی پولیس ملازم سے کوئی شکایت ہوتو میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں پرچی مافیا اور منشیات کے اڈوں کے خلاف انسدادی کاروائیاں کرکے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارااولین مشن ہے عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے علاقہ میں جرائم کی واضع کمی پر اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او چوہدری منیر کو خراج تحسین پیش کیا تھانہ پیرمحل میں ٹائوٹ مافیا کے داخلہ پر پابند ی سے عام شہریوں کو انصاف میسر آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) فوڈ انسپکٹر کا اے سی پیرمحل کی ہدایات پر ناقص اور غیر معیاری اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن دودکانداروں کے خلاف تھانہ اروتی میں مقدمات درج جبکہ 11 دکانداروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی کاروائی شروع تفصیل کے مطابق فوڈ انسپکٹر محمد اسحاق شاہ نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایا ت پر ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ با بر کریانہ سٹور اڈا اروتی سے ہلدی گولڑہ کریانہ سٹور جوڑیاں نہراں سے رحمت بناسپتی 250گرام کا نمونہ حاصل کر کے برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوایا جو بروئے رپورٹ نمونہ ہلدی اور گھی غیر معیاری ثابت ہوا ہے محمد شفیق مالک کریانہ سٹور،بابر کریانہ سٹور کے خلاف زیر دفعہ 23پنجاب پیورڈ فورڈا یکٹ 2011امینڈمنٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کروادیا جبکہ 11دکانداروں جن میں علی شیر ولد بشیر احمد سیال چک 755گ ب گھی ، مختار احمد ولد محمد بخش نول چک763گ ب بیسن ، شہزاد رفیق ولد محمد رفیق شیخ پیرمحل مینگو جوس ،شہزاد افضل ولد محمدا فضل آرائیں چک نمبر319گ ب نمک ،شبیر ولد غلام ملوکا چک758گ ب سرخ مرچ ،لیاقت علی ولد مہامند ملوکاچک نمبر758گ ب گھی ، محمد اجمل ولد عبدالحمید جٹ اروتی ہلدی ، احسان الحق ولد فقیرمحمد آرائیں چک نمبر683/24گ ب سوجی ،محمد شفیق ولد بشیر احمد جوڑیاں نہراں گھی ،محمد انور ولد عبدالعزیز جٹ درگاہی پور ہلدی شامل ہے کے نمونہ جات تجزیہ لیبارٹری سے غیر معیاری کی رپورٹ آنے پر تھانہ پیرمحل او رتھانہ اروتی میں کاروائی شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار ) حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بغیر ملکی ترقی کا تصور محال ہے ، استعماری ایجنٹوں کی سیاسی جماعتوںمیں موجودگی نے آمریت کے اکھڑتے ہوئے پائوں جما دئیے ہیں ، اور نام نہاد جمہوری حکومتیں بننے کے باوجود ملک میں امریکی ایجنڈے پر حرف بحرف عملدرآمد ہو رہا ہے اور عوام کو مہنگائی اور بدامنی کے پھانسی گھاٹ میں لٹکایا جا رہا ہے غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹوں کو ا قتدار کے ایوانوں سے نکالے بغیر موجودہ سیٹ اپ کامیاب نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی راہنما کسان بچائو تحریک نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا چند دنوں میں بحرانوں کے خاتمہ کا نعرہ لگا کر ایوان اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیاہے۔آئے روز مہنگائی کا طوفان ‘ بجلی کے نرخوں میں اضافہ ‘ پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے بحرانوں کے خاتمہ کا کا دعویٰ کرنے والوں نے پرانا نعرہ تبدیل کر کے نیا نعرہ ایجاد کیاکہ عوام کو کھانے کے لیے گولی ‘پہننے کے لیے کفن اور رہنے کے لیے قبر ہر وقت دستیاب ہے انہوںنے کہا کہ محب وطن اور جمہوریت کی علمبردار پارٹیوں کو اب بھی چاہیے کہ وہ میدان عمل میں نکلیں اور آمریت پر آخری ضرب لگانے کیلئے کمر بستہ ہوں اورامریکی ایجنٹوں کو قیادت کے منصب سے نکال باہر کیا جائے تاکہ ملک موجودہ بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) سفید ہاتھی نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کو متحرک او رفعال بناکر شہرکی ترقی او رصفائی کے سلسلہ میں انقلابی تبدیلی پیدا کی جاسکتی ہے صحت وصفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اہل افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے میاں اخترعلی فقیر سیاسی سماجی روحانی شخصیت نے اپنے بیان میں کہا کہ نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل جس کا کام صحت وصفائی سمیت ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہے مگر نان تحصیل ہیڈکوآرٹر ایڈمنسٹریٹر کی سردمہر ی اور عدم توجہی کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نہ صرف ڈینگی جیسے امراض کا باعث بننے کے خدشات پیدا ہورہے ہیں بلکہ ناجائز تجاوزات کے باعث مین بازار سبزمنڈی روڈ کریانہ بازار میں پیدل چلنے کے لیے شہریوں کا مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پیدل چلنے کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھوں کو نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ نے واگذار کروانے کی بجائے ان فٹ پاتھوں کے آگے دس فٹ اور جگہ پر سامان رکھنے کی اجازت دے کر اپنی نااہلی ثابت کردی سفیدہاتھی نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کو متحرک بناکر شہر کی ترقی اور صفائی سمیت ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے شہر کا حسن بحال کیاجاسکتا ہے۔