کروڑ لعل عیسن کی خبریں 7/10/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ کے 13 وارڈوں کیلئے ریٹرننگ افسر ممتاز خان کلاچی اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر نے74 امیدواروں کی درخواستیں وصول کی۔ درخوااستوں کا وقت شام 4 بجے تک مقرر تھا لیکن درخواستیں 6 بجے تک وصول کی جاتیں رہیں۔ دوسری جانب ریٹرننگ افسران نے صحافیوں کو معلومات دینے سے مکمل طور پر انکار کر دیا۔ریٹرننگ افسر منیر احمد اور ممتاز خان کلاچی نے کہا کہ ہمیں ڈی سی او کی جانب سے ہدایات ملی ہیں کہ صحافیوں اور کسی بھی سکیورٹی ایجنسی کو معلومات فراہم نہ کی جائیں ۔ دوسری جانب اوتھ کمشنر نے کاغذات کی ویریفیکشن کیلئے لوٹ مچا دی۔ 200 روپے فی فارم زبردستی وصول کیئے جاتے رہے۔ اطلاع کے مطابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، گلشیر ، افتخار حسین چوہدری ، محمد ادریس ، انتظار حسین قریشی ، ممتاز حسین قریشی ، افتخار خان نیازی ، ملک عثمان اولکھ ، شیخ عارف ، مشتاق لاہوری ، قاضی شاہ زمان ، سجاد زین العابدین ، ملک محمد علی کھوکھر ، ملک ثناء اللہ ، ملک الطاف حسین ، چوہدری طاہر حفیظ ، رانا طارق ، چوہدری یوسف ، فیاض الحق ، رانا عاطف ، اللہ نواز چنڈی ، ذاکر خان ، عزیز خان سیہڑ ، اقبال بھٹی ، میاں بکھو ، فیض چیمہ ، بگا پہلوان ، اشفاق بلوچ ، عنایت اللہ ودیگر شامل ہیں۔
…………………………….
…………………………….
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پی ٹی آئی نے کروڑ کے 13 وارڈوں کیلئے اپنے امیدوار فائنل کر دیئے۔ وارڈ نمبر ایک کیلئے ملک ثناء اللہ ، 2 کیلئے میاں بکھو ، 3 کیلئے سجاد زین الوابدین ، 4 کیلئے فیض چیمہ ، 5 کیلئے حاجی اللہ نواز چنڈی ، 6 کیلئے اشفاق خان بلوچ ، 7 کیلئے عنایت اللہ ، 8 کیلئے افتخار خان نیازی ، 9 کیلئے چوہدری یوسف ، 10 کیلئے چوہدری طاہر حفیظ ، 11 کیلئے طارق محمود پہاڑ ، 12 کیلئے انتظار حسین قریشی ، 13 کیلئے شیخ عارف ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ یہ بات تحصیل صدر پی ٹی آئی رانا محمد عثمان نے بتائی۔
…………………………….
…………………………….

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تحصیل کروڑ کی 17 یونین کونسلز کیلئے ریٹرننگ افسران تنویر یزدان خان اور منیر احمد کے پاس غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 80 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں چیئرمین اور وائس چیئر مین کے پینل نے درخواستیں دیں۔ اطلاع کے مطابق حاجی یٰسین جٹ ، چوہدری سرور گجر ، حاجی محمود ، سردار ریاض حسین خان سیہڑ ، تصور شاہ ، ذیشان خان سیہڑ ، شمس الدین خان ، فیروز علی سواگ ، صاحبزادہ محبوب الحسن ، چوہدری مشتاق ، ضیاء الحسن گجر ، ملک ابرار بھمب ، عمر علی اولکھ ، رئوف گجر ، قمر الزمان قریشی ، چوہدری رفاقت گجر ، سردار اقبال احمد خان شہانی ، چوہدری پرویز اختر ، خالد گجر ، چوہدری قیصر ارشاد ، چوہدری انعام الحق ، ظفر سواگ ، چوہدری ظفر اقبال سواگ سمیت دیگر امیدواران شامل ہیں۔
…………………………….
…………………………….

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News