ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ڈپٹی کمشنر ہری پور تسلیم خان کی ہدائت پر ڈرگ انسپکٹر کا دوہریاں چوک حطار میں میڈیکل سٹور پر چھاپہ، بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ انڈین ادویات پکڑی گئیں، ممنوعہ ادویات قبضہ میں لیکر مفتی میڈیکل سٹور کوسیل کر دیا گیا۔
چھاپوں کے دوران ڈرگ انسپکٹر سید عاقب علی شاہ نے جی ٹی روڈ ہری پور پر بھ مختلف ادویات سپلائی کرنے والی گاڑیوں کا چیک کیا، اس دوران انھوں نے احاطہ افغان کیمپ سے ایس ایس فارما کی گاڑی کو چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں غیر لائسنس یافتہ ادویات کا سٹاک قبضہ میں لیا۔
اس دوران حطار میں ادویات تیار کرنے والی فیکٹری ویل ورڈ فارما کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیااور فیکٹری سے خام مال اور مختلف انجکشن کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ اور تجزیہ کے لئے حاصل کئے گئے،معائنہ کے دوران مذکورہ فیکٹری کے کوالٹی کنٹرول کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔