کراچی (محمد ارشد قریشی) بین المذہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی کے زیر تحت روئے زمین کے مقدس ترین مقام روضة الرسول صلی الل? علی? وسلم کی سرزمین کی گستاخی اور بے حرمتی کے خلاف کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں مدینہ منورہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی اور سعودی حکومت سے مقدس مقامات کی حفاظت سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ مستقبل قریب میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ احتجاجی مظاہرے میں کئی سماجھی اور دینی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ عوام نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی۔
جن میں جمعیت مشائخ اہلسنت پاکستان کے علامہ شمس الرحمن صدیقی،پاکستان امن کونسل کے علامہ طارق مدنی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اسد بٹ، بین المذہب کمیشن برائے امن و ہم آہنگی کے علامہ محمد احسان صدیقی،ملی یکجہتی کونسل کے قاضی احمد نورانی،پاکستان سکھ کونسل کے سردار رمیش سنگھ،عورت فاؤنڈیشن کی محترمہ مہناز رحمان،بزنس کمیونٹی کے غلام ہاشم نورانی،جماعت اہلحدیث کے علامہ عامر عبداللہ محمدی،پنڈت وہ جے مہاراج، کیلاش کمار،سلیم مائیکل کے علاوہ مختلف مذہبی،سیاسی،سماجھی اور سول سوسائیٹی سے وابسطہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے مقررین نے مقدس سرزمین اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی شدید سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے بین المذہب کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔