ن لیگ وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے، مخالفین تنقید کر کے حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، حاجی بشارت علی

 Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و چیئرمین یونین کونسل 247 کاہنہ حاجی بشارت علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے، مخالفین تنقیدکرکے حسدکی آگ میں جل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی،مخالفین اسی طرز سیاست کوجاری رکھ کر اپنا بھونڈا کردار ادا کرتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار حاجی بشارت علی نے معززین علاقہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمدارشدرضا ایڈووکیٹ،محمدآصف رحمانی، غلام مصطفی بھٹی،شکیل بھٹی،فاروق بھٹی ودیگر بھی موجود تھے، انہوں نے مزیدکہا کہ محمدنوازشریف نے وزارت عظمیٰ اور محمد شہباز شریف نے وزارت اعلیٰ میں حقیقی خادمین ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عوامی خدمت کی تاریخی مثال قائم کی ہے،ان کی قیادت میں ملک معاشی طورپر مضبوط اور دفاعی طور پر ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔

بے روزگاری کے خاتمے کے لئے بیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ کیا گیا، وعدوں کے مطابق گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ پر 95فیصد تک قابوپا لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن تک لوڈشیڈنگ سوفیصدختم اور باقی تمام وعدے پورے کرکے عوامی عدالت میں ن لیگ ایک بار پھر سرخرو ہو گی۔