تحقیقاتی کمیٹی نے جمشید دستی کے پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیوں کے الزامات مسترد کر دیئے

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

اسلام آ باد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جمشید دستی کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں تاہم کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے اور اراکین پارلیمنٹ کے ملازمین کی سرگرمیاں کنٹرول کرنے کی سفارش کی، کمیٹی کی رپورٹ جلد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں ہوتی ہیں اور یہاں شراب و شباب کی محفلیں سجائی جاتی ہیں اس کے علاوہ جمشید دستی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف پر بھی الزام عائد کیا تھا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔