مرکزی میلاد کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے 18 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر محمد عظیم) مرکزی میلاد کمیٹی ٹو بہ ٹیک سنگھ کی طرف سے 18 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ،کینال روڈ پر واقع میرج ہال میں منعقدہ شادیوں کی پر وقار تقریب میں ڈی سی او وقاص عالم ،اے ڈی سی ذیشان شبیر رانا ، ڈی او سی آصف علی ڈوگر،میلاد کمیٹی کے صدر الحاج احمد دین رحمانی ، جنرل سیکرٹری میاں محسن ادریس، حاجی رزاق احمد ضیائ اور میاں نوید احسن سمیت تاجر رہنما?ں ،علمائ کرام اورمعززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

،اس موقع پر مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بے لوث خدمت خلق بہترین عبادت ہے ، اور خلوص نیت سے جو بھی کام شروع کیا جائے ،اس میں اللہ تعالی کی امداد شامل ہو جاتی ہے ،اورمعاشرے میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کا م کرنے والی تنظیمیں ہمیشہ سرخرو ہوتی ہیں ، جبکہ مستحق لوگوں کو حقیقی خوشیاں دیکر دلی سکون ملتا ہے۔

اورغربت و افلاس میں پھنسے لوگوں میں محبتیں بانٹنا ایک عظیم کام ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ایک دوسرے کی بھلائی اور دکھ سکھ میں شریک ہونے کیلئے پیدا کیا ہے ،اس موقع پر مقررین نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے 18 جوڑوں کو زند گی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی ، مییاد کمیٹی کے صدر احمد دین رحمانی نے بتایا کہ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان تیار کر کے دیا گیا ہے ،انہوں نے مخیر حضرات کے تعاون سے ہر سال مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کے پروگرام کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Wedding

Wedding