مجلس وحدت المسلمین آج پشاور میں مسجد حسینی کے شہیدوں سے اظہار یکجہتی کیلئی دھرنا دے گی۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے پشاور سانحہ کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا آج ملک بھر میں یوم سوگ کے دوران احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اس موقع پر وحد ت مسلمین نا صرف احتجاجی ریلیاں نکالی گی۔
بلکہ سانحہ کی ذمہ داروں کے خلاف حکومت کی جانب سے موثر کاروائی کی یقین دہانی تک دھرنے دئیے جائینگے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدی کا کہنا تھا کہ پشاور سانحے میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہا ہے وحدت المسلمین کے رہنماں نے سانحہ کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔