اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے این اے 55کے نامز د امید وار کوسعید الحسن رضوی نے پیپلز پارٹی کے امید وار چوہدری افتخار سے ملنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 55-کے نامزد امیدوارچوہدری افتخار اتوار کی شام مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن آفس تشریف لائے تاہم مجلس وحدت مسلمین کے امید وار نے ان سے ملنے سے انکار کردیا۔
اس سے قبل سعید الحسن رضوی کے حق میں موٹر سائیکل و کار ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ریلی پنڈ ورہ سے شروع ہوئی جومختلف مقامات سے گزرتی ہوئی باغ سرداراں پہنچی۔جہاں پر سعید الحسن رضوی نے آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر راولپنڈی کے تاجر برادری نے بھی شرکت کی اور بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے عابد بہشتی نے کہاکہ ہم معتدل قوتوںکو میںپارلیمنٹ لانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیمہ کو ووٹ دے کر اپنے امید وار کو کامیاب کرائیں۔