مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا
Posted on May 10, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا جس میں صوبائی اسمبلی کے امیدواران سید اسد عباس شاہ اور رائے ناصر علی نے آج ملتان میں علی حیدر گیلانی کے اغوا کی شدید مذمت کی اور انہوں نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
ہم اس مشکل وقت میں یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان کے لئے دعاگو ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آ گیا ہے ، پانی سر پر سے گزرنے سے پہلے ہمیں فیصلہ کرنا ہو گ کے ہمیں قائد اعظم کا پاکستان چاہیے یا طالبان کا۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کے روز یومِ دعا منائے گی ، دفاتر اور مساجد میں ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔لاہور میں مرکزی دعا فیصل ٹان بی بلاک میں منعقد ہو گی۔