مجلس وحدت مسلمین کی غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کی
Posted on September 21, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین کی غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پٹیشن کو آئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے 25 ستمبرتک جواب طلب کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کے مطابق، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت اس حوالے سے اپنا واضح جواب دے اس سے پہلے کہ عدالت خود کوئی اقدام کرے۔
یار رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف عدالتی و عوامی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی جائی گی کیونکہ غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانا غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہیں اور آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔