مجلس وحدت مسلمین کل یوم ایفائے شہدا منائے گی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجتہ السلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کے مطابق کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ شیعہ و سنی مسلمانوں کی ارواح سے تجدید عہد کیلئے جمعہ 5 جولائی کو یوم ایفائے شہدا منایا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ملت میں جو بیداری کی لہر ہے یہ سب شہدا کے پاک خون کی برکات کی بدولت ہے لہذا ہمیں اپنے شہیدوں کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں اب شہیدوں کے پیغام سے درس حاصل کریں اور معاشرہ کو کربلا کے حقیقی پیغام کی جانب راغب کرنے کیلئے اپنی کوششیں کر سکیں۔

شہدا کی یاد میں مجالس اور شمعیں روشن کریں گے میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا مرکزی پروگرام مزار قائد پر بعد نماز مغربین ہوگا جس میں شہر بھر کے تمام کارکنان شریک ہونگے۔ تقریب میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امام سیکرٹری جنرل کراچی برادر حسن ہاشمی سمیت ماتمی انجمنیں، وحدت یوتھ کے کارکنان سول سوسائٹی ،اور سیاسی جماعتوں کے رہنما خصوصی شرکت کریں گے۔