بینظیر کی جائے شہادت پر حاضری دینگے

PPP

PPP

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو آج بروز پیر بے نظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت پر حاضری دیں گے اور اس کے بعد مقامی قائدین کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں بی بی شہید کے یوم شہادت کو منانے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس میں 27دسمبر کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گئیں،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر 27 دسمبر کو پورے ملک میں پی پی پی کے ر ہنماء اور ورکرز خصوصی تقریبات منعقد کریں گے . اس موقع پر ہم پی پی پی کی شہید قیادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی دعائیہ محافل بھی منعقد کریں گے ۔