اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے عالمی سطح پر اموات کی تعداد 21 لاکھ 19 ہزار اور متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 88 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
متحدہ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 177 ہو گئی ہے تو اڑھائی کروڑ سے زائد اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ 20 جنوری کو جو بائڈن کی تقریبِ حلف برداری میں فرائض ادا کرنے والے 200 قومی محافظین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دوسری جانب بائڈن نے وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کم آمدن کے حامل طبقو ں وفاقی ملازمین سے متعلق 2 نئی قرار دادوں کی منظوری دی ہے۔ جس کے تحت غریب کنبوں کو سرعت سے مالی امداد اور ان کے بچوں کو خوراک کی ترسیل کو ممکن بنایا جائیگا تو وفاقی ملازمین کو کم ازکم 15 ڈالر فی گھنٹہ معاوضہ ادا کیا جائیگا۔
وبا سے گزشتہ 24 گھنٹو ں میں برازیل میں 1 ہزار 96، میکسیکو میں 1 ہزار 440، ارجنٹائن میں 220، کولمبیا میں 399، پیرو میں 153 اور بولیویا میں 53 مریض چل بچے۔
ہندوستان میں ابتک کا جانی نقصان 1 لاکھ 53 ہزار 221 ہے تو 1 کروڑ 6 لاکھ 50 ہزار وائرس کا مزہ چکھ چکے ہیں۔
روس میں وبا سے جانی نقصان 69 ہزار ہے تو ملک میں اجتماعی ویکسینشن مہم کو شاپنگ مالز ار تھیڑوں جیسے ثقافتی و فنونی مقامات پر جاری ہے۔
وائرس سے جانی نقصان 96 ہزار اور 36 لاکھ کے اس کی زد میں آنے والے برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کہیں زیادہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
اٹلی میں ایک دن میں مزید 472 اموات سے مجموعی جانی نقصان 84 ہزار 674 ہو گیا ہے تو 13 ہزار 633 نئے مریضوں کا تعین ہوا ہے۔
فرانس میں کل 323 اموات ہوئی ہیں تو گزشتہ تین دنوں میں اولڈ ہاؤسسز میں 330 بزرگ لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے۔ ملک میں کل جانی نقصان 72 ہزار 647 ہے۔ یہاں پر ایک دن میں 23 ہزار 292 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کل 400 اموات اور 42 ہزار 885 میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
بعض دیگر ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں ہے: جرمنی: 52 ہزار 20، یوکیرین 21 ہزار 778، بیلجیم: 20 ہزار 675، کینیڈا: 18 ہزار 828، رومانیہ : 17 ہزار 628، چیکیا: 15 ہزار 130، ہالینڈ: 13 ہزار 422، ہنگری : 11 ہزار 811 اور سویڈن : 11 ہزار 5۔