سینیٹررضاربانی کاکہناہیکہ مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل بیس روز قبل تشکیل دیدی گئی تھی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی۔
رضا ربانی نے اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوششوں کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقیت سے کھیلنے کی کوشش وفاق پراثرانداز ہو سکتی ہے۔ رضاربانی کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کی بریفنگ میں صرف وزیراعلی پنجاب شامل تھے۔۔ توانائی پالیسی پر تمام صوبوں سے مشاورت کی جائے۔۔ رضاربانی کی جانب سے دیئے گئے بیانات پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم آفس کے ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل بیس روز قبل تشکیل پاچکی ہے۔
اس حوالے سے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔ پچیس جون کو مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جو کہ ستائیس جون سے موثر ہے وزرائی اعلی کو چین لے جانے سے وفاق کس طرح متاثر ہو سکتا ہے۔۔ صدرآصف زرداری نے اپنے دور صدارت میں بیس مرتبہ چین کا دورہ کیا۔
مگر کسی وزیراعلی کو ساتھ لے کر نہیں گئے نہ ہی پیپلز پارٹی کے کسی وزیراعظم نے اپنے کسی غیرملکی دورے میں کسی صوبے کے وزیراعلی کو ساتھ رکھا پرویز رشید نے کہا کہ موٹروے، گوادر پورٹ اور توانائی کے منصوبے چاروں صوبوں کے لیے ہیں۔ وفاقی حکومت بلا تفریق مختلف قومی ایشوز پر صوبوں کی مدد کرتی رہے گی اور وزیراعظم صوبوں کو ساتھ لے کر ملکی مسائل کا حل نکالیں گے۔