اسلام آباد (جیوڈیسک) موجودہ حکومت کا پہلا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29 جون کوطلب کرلیا گیا۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہو نے والے اجلاس میں۔
صوبوں کے درمیان پانی وبجلی کی رائلٹی، مردم شماری، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی اورارسا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں نئی مردم شماری کرانے کے فیصلے کا بھی امکان ہے۔