اسلام آباد (جیوڈیسک) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، صوبے 5 سالہ قومی توانائی پالیسی پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے، بجلی پر سبسڈی بتدریج ختم کر دی جائے گی، 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔
وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس چاروں وزرائے اعلی اور صوبوں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں صوبے 5 سالہ قومی توانائی پالیسی پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
قومی توانائی پالیسی میں بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو سبسڈی دینے کی تجویز ہے جبکہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی بتدریج ختم کر دی جائے گی، قومی توانائی پالیسی میں دو ماہ تک بل ادا نہ کرنے کی صورت میں این ایف سی ایوارڈ سے ساٹھ فیصد کٹوتی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔