عام آدمی یا پنچنگ بیگ؛ اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کے دوران پانچواں تھپڑ رسید

Arvind, Kejriwal

Arvind, Kejriwal

نئی دلی (جیوڈیسک) دنیا بھر میں انتخابی مہم کے دوران سیاستدانوں کا کہیں پھول تو کہیں انڈوں سے استقبال کیا جاتا ہے لیکن اروند کیجریوال شائد وہ واحد سیاستدان ہیں جو جہاں جاتے ہیں لوگ ان کے منہ کو ’’پنچنگ بیگ‘‘ سمجھ کر تھپڑ رسید کردیتے ہیں۔

کرپشن کے کاتمے کا نعرہ لے کر میدان سیاست میں آنے والے اروند کیجریوال نے نئی دلی کی وزارت کیا چھوڑی ان کے ستارے ہی گردش میں آگئے، جہاں لوگ ان کا والہانہ استقبال کرتے تھے اب ان ہی سڑکوں پر ان کی تواضع تھپڑوں، انڈوں اور سیاہی سے کی جاتی ہے۔

اس وجہ سے شائد وہ واحد سیاست دان ہیں جنہیں عوام کے ہاتھوں 5 بار تھپڑ کھانے کا اعزاز حاصل ہے۔ تھپڑ کھانے کا حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دارالحکومت نئی دلی کے علاقے سلطان پوری میں ایک عوامی ریلی کی سربراہی کررہے تھے۔

عام آدمیوں کی اس ریلی میں شریک ایک رکشہ ڈرائیور کو اروند کیجریوال سے نجانے کیا شکایت تھی کہ اس نے ایسا ہاتھ دکھایا کہ نہ صرف ان کا چہرہ ہی لال کردیا بلکہ اس سے ان کی بائیں آنکھ بھی زخمی ہوگئی، اب ایسی صورتحال میں دیگر عام آدمی کہاں چپ رہنے والے تھے، انہوں نے بھی رکشہ ڈروائیور کو بغیر پانی کے دھو ڈالا اور جب انہوں نے اچھی طرح ہاتھ صاف کرلئے تو اسے پولیس کے حوالے کردیا۔