لکھنئو (جیوڈیسک) عام آدمی پارٹی کا جلسہ لکھنئو کے علاقے امیٹھی میں ہوا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
یہ علاقہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا حلقہ نیابت ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے گاندھی خاندان کے مختلف افراد اس نشسست سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے جلسے میں لاکھوں افراد کی شرکت نے گاندھی خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما کمار وشواس کا کہنا ہے گاندھی خاندان نے اپنے حلقے کے لوگوں کیلئے آج تک کچھ نہیں کیا۔ ان کی جماعت یہاں بھی غیرمتوقع کامیابی حاصل کرے گی۔