لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عام آدمی کے زیر استعمال چیزوں پر نہیں صرف لگژری مصنوعا اور درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا۔
داتا دربار کی جامعہ ہجویریہ میں لینگویج اور کمپیوٹر لیب کے افتتاح پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکس کسی کے کہنے پر لگایا نہ ہی مقامی اشیاء بیچنے والوں کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت دینگے، ٹیکس سے حاصل آمدنی آپریشن ضربِ عضب اورآئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ ہو گی۔
ان کا کہناتھا کہ ٹیکسوں کی مد میں 40،ارب کی کمی تھی ،آمدنی آپریشن ضربِ عضب ،آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ ہو گی،اس رقم سے صوبوں کو بھی بہتری کیلئےفنڈ دیئے جائیں گے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہناتھا کہ مقامی اشیاء بیچنے والےدکانداروں کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں ہو گی،پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں پر چیک رکھیں گی،ہمارایہ سال ضرب عضب مکمل ہونے اور آئی ڈی پیز کی واپسی کا سال ہے ۔