گلاسگو (جیوڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی سوئمرز، باکسرزاور لان بولز کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ گلاسگو میں جاری ایونٹ کے لان بولز مقابلوں میں پاکستان کے لان بولز کھلاڑی محمد شہزاد ایکشن میں نظر آئیں گے۔
باکسنگ مقابلے کے راونڈ آف 16 میں دو پاکستانی باکسرز شرکت کررہے ہیں۔ 52 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستانی باکسر محمد وسیم جبکہ 60 کلوگرام کیٹیگری میں علی احمد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان کی لیانا۔
سوان آج سوئمنگ کے تین ایونٹس میں شرکت کریں گی، وہ ویمنز 100 میٹر فری اسٹائل، 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کی ہیٹس کے ساتھ ساتھ ویمنز 200 میٹر انفرادی میڈلے میں حصہ لیں گی، انعم بانڈے بھی 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں ان کے ساتھ پول میں اتریں گی۔
13 سالہ عریبہ شیخ ویمنز 200 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان کے حارث بانڈے 100 میٹر مینز بٹرفلائی کی ہیٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔