کامن ویلتھ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، الیاس بٹ فاتح

Weightlifting Championship

Weightlifting Championship

پینانگ (جیوڈیسک) کامن ویلتھ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں محمد الیاس بٹ نے بھی سونے کا تمغہ جیت لیا۔ ایونٹ میں پاکستان کے 2 گولڈ میڈل ہو گئے۔

ملائشیا کے شہر پینانگ میں کامن ویلتھ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جاری ہے جس میں پہلی بار پاکستان شرکت کر رہا ہے۔

الیاس بٹ نے بھی پاکستان کو گولڈ میڈل بھی جیتاوا دیا۔ قومی ویٹ لفٹر محمد الیاس بٹ نے 105 کلو گرام کیٹگری میں حصہ لیا تھا۔ محمد الیاس سے پہلے گزشتہ روز امجد امین بٹ نے بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

امجد امین بٹ نے پچاس سے چون سال عمر کیٹگری میں حصہ لیا تھا۔