لاہور (جیوڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی پہلی کامیابی ، کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر 7 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔
کامن ویلتھ گیمز میں لگاتار 4 میچ برابر کرنے کے پاکستان ہاکی ٹیم کو پہلی کامیابی کینیڈا کے خلاف ملی۔ قومی ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے تین ایک فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے علی مبشر، ارسلان قادر اور محمد عرفان جونیئر نے ایک ایک گول کیا۔
دوسری جانب جیولن تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فیصلہ کن مقابلہ کل ہو گا۔ میگا ایونٹ میں قومی پرچم کا مان بڑھانے والی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھی وطن واپس پہنچ گئی۔ نوح بٹ اور طلحہٰ طالب نے ایک ایک برونز میڈل جیتا تھا۔