کامن ویلتھ گیمز: آج پاکستانی کھلاڑی 4 ایونٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گے

لندن (جیوڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی ایتھلیٹس باکسنگ، لان بولنگ، شوٹنگ اور سوئمنگ کے ایونٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔میگا ایونٹ میں آج بھی پاکستانی ایتھلیٹس مصروف دن گزاریں گے۔

لان بولزمیں پاکستانی ٹیم دو میچز کھیلے گی، پہلے اسکا مقابلہ انگلینڈ اور پھر ملائیشیا سے ہو گا۔

Commonwealth Games

Commonwealth Games

باکسنگ میں پاکستان کے حسن آصف ویلٹر ویٹ کیٹیگری کی پہلی باوٹ کھیلیں گے۔ شوٹنگ میں پاکستان کے عثمان چند اسکیٹ کوالی فیکیشن، تحریم عباسی اور مہوش فرحان خواتین کی سومیٹر ائرپسٹل کوالی فیکشن اور ذیشان فرید مردوں کی دس میٹر ائر رائفل کوالی فیکیشن مقابلوں کے دوران نشانے آزمائیں گے۔

سوئمنگ میں پاکستان کی کرن خان خواتین کی پچاس میٹر فری اسٹائل اور سو میٹر بیک اسٹروک کی ہیٹس میں حصہ لیں گی۔ سو میٹر بیک اسٹروک میں عربیہ شیخ بھی اپنے ہنر دکھائیں گی۔لیانا سوان پچاس میٹر فری اسٹائل کی تیسری ہیٹ کیلئے پول میں اتریں گی۔ اسرار حسن اور ناصر احمد مردوں کی دو سو میٹر فری اسٹائل ہیٹس کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔