کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسر محمد وسیم فائنل میں پہنچ گئے

Muhammad Waseem

Muhammad Waseem

گلاسگو (جیوڈیسک) گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم فائنل میں پہنچ گئے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم گھانا کے باکسر کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے چاندی کا تمغا یقینی بنا لیا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائنل میں جیت کر قوم کو انشااللہ اچھی خبر دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنا چاہتا ہوں۔ باکسنگ میں آئیڈیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے آئیڈیل باکسر عامر خان ہیں۔