گلاسکو (جیوڈیسک) 26 سالہ پاکستانی باکسر محمد وسیم 52 کلو گرام فلائٹ ویٹ کیٹیگری میں آسٹریلیا کے باکسر اینڈریو مولونی کے مدمقابل آئے۔ دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن میچ کے پہلے دو رائونڈز میں آسٹریلوی باکسر کا صرف دو پوائنٹس سے پلڑا بھاری رہا۔
تیسرے اور فائنل رائونڈ میں محمد وسیم کا پلڑا بھاری رہا تاہم میچ میں مجموعی کارکردگی پر ججوں نے آسٹریلوی باکسر اینڈریو مولونی کو فاتح قرار دیدیا جس سے وہ 52 کلو گرام فلائٹ ویٹ کیٹیگری میں سونے کے تمغے کے حقدار قرار پائے جبکہ محمد وسیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
واضع رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے گھانا کے باکسر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 4 تمغے حاصل کر لئے ہیں۔