کامن ویلتھ گیمز، پی ایچ ایف سے براہ راست کھلاڑیوں کے نام لینے سے انکار

Players

Players

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ نے پی ایچ ایف سے براہ راست کھلاڑیوں کے نام لینے سے انکار کر دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کامن ویتھ گیمز میں شرکت کے لیے منتظمین کو براہ راست نام دینے کی درخواست دی تھی۔

گیمز انتظامیہ نے درخواست مسترد کر دی اور ہاکی فیڈریشن کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ذریعے نام بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ ملک میں دو اولمپکس ایسوسی ایشنز ہونے کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹ بورڈ اور ایف آئی ایچ سے بھی رائے طلب کی ہے۔