بیجنگ (جیوڈیسک) کمیونسٹ پارٹی بیجنگ کی سابق ڈپٹی پارٹی چیف لیوژی آن کو انکے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، اس پر کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ لیو نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔
اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا، اپنے رشتہ داروں اور کاروباری افراد کو غیر قانونی سہولتیں اور مراعات دیں۔
اس کے خلاف چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لیو اپنے سرکاری فرائض ادا کرنے میں بھی ناکام رہی۔