برادریوں کے اتحاد و عوامی قوت سے حقیقی جمہوریت و تبدیلی کی تحریک چلائینگے، لیاقت جتوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برادریاں باہم متحد ہو جائیں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات ظلم کے خلاف باہر نکل آئیں تو استحصالی نظام سے نجات ممکن ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر علی پٹی والا نے حیدرآباد میں راجونی اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ خاصخیلی اتحاد کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن روشن پاکستان پارٹی عوام کو شریک اقتدار بنانا اور با اختیار دیکھنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کا حق مظلوم عوام کے ہاتھ میں ہو اور وہ اپنے منتخب نمائندوں سے باز پرس اور حساب کتان لے سکیں تاکہ منتخب نمائندے ذاتی مفادات کی بجائے قومی اور عوامی مفادات کو ترجح دیں۔

معاشرہ فلاح و ترقی کی جانب گامزن ہو جبکہ جمہوریت کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچیں اور پاکستان میں جمہوریت آمریت کے خدشات و خطرات سے محفوظ اور مستحکم ہو سکے۔

جلسہ سے راجونی اتحاد سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین ، مہمان خصوصی سابق وزیر اعلی سندھ وجتوئی برادری کے سربراہ لیاقت علی جتوئی ،خاصخیلی برادری کے سربراہ و میزبان جلسہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ، سولنگی اتحاد کے سربراہ سردار خادم حسین سولنگی، عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ظفرعلی شاہ، راجہ غلام مصطفے خاصخیلی اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے رہنما محمد فاروق کمال بھی خطاب کیا۔

مقررین نے جعلی مینڈیٹ کے تحت اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کے اقتدار کو مسترد کرتے ہوئے تمام برادریوں اور تمام طبقات کے اتحاد کے ذریعے حقیقی عوامی جمہوریت اور تبدیلی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

Rajoni Ittehad

Rajoni Ittehad