پاکپتن (جیوڈیسک) صوبائی وزیر سماجی بہبود عطا محمد مانیکا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اخلاقی گراوٹ حدیں عبور کر گئی تباہی کی طرف جارہے ہیں بچنے کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کے دورہ کے دوران ذرائع سے گفتگو میں عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ ایسے افسر کو لائیو سٹاک کا سیکریٹری لگایا جاتا ہے۔
جس نے گھر میں بکری بھی پالی نہیں ہوتی۔ جو شخص گندم اور جو کے پودے کے بارے میں نہیں جانتا اسے سیکریٹری زراعت لگا دیا جاتا ہے۔ بعد میں صوبائی وزیر نے ٹی ایم اے ہال میں ضلعی بیت المال کی طرف سے مستحقین اور طلبہ میں چیک بھی تقسیم کئے۔