اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان بلوچ نے کہا ہے کہ بااختیار طبقے کو بلوچستان کے بارے میں سوچنے کا انداز بدلنا ہو گا، مفروضات قائم کرنے کے بجائے، خود بلوچستان جاکر حالات کا جائزہ لینا چاہیے۔ اسلام آباد میں بلوچستان پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کا معاملہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض افراد میں یہ سوچ موجود ہے کہ انہیں زبردستی پاکستان میں شامل کیا گیا۔
ایسے افراد سے بندوق سے نہیں، دلیل سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تعلیمی بجٹ 4 فیصد سے بڑھا کر 24 فیصد کردیا ہے،خواہش ہے کہ بلوچستان میں 500 طلبہ آئندہ پانچ برسوں میں پی ایچ ڈی کریں۔