لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرت کی بنیاد توحید پر ہے اور اطاعت رب پر ہے لیکن بد قسمتی سے ہم ملک میں قرآن کو سپریم لا اور اللہ کی حاکمیت کا اعلان تو کرتے ہیں، اس پر عمل نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفہیم قرآن ورکشاپ میں جماعت اسلامی کے رہنما، اظہر اقبال حسن، نذیر احمد جنجوعہ ذکر اللہ مجاہد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ میاں مقصود احمد نے کہا کہ بدعنوانوں اور لٹیروں کے طرز حکمرانی نے قوم کو مہنگائی، بے روزگاری، جرائم، دہشت گردی اور امریکی غلامی کا تحفہ دیا ہے۔