تلہار (نمائندہ) جھڈو سے اغوا ہونیوالی لڑکی مینا کی بازیابی اور ورثاء پر حملے کیخلاف تلہار میں میگھواڑ برادری کیجانب سے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاج کیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کرشن، ویرسی مل، موھن لعل و دیگر نے بتایا کہ نوتیار برادری کے لوگ معصوم مینا ولد گنگا رام میگھواڑ کو اغوا کرگئے ہیں جبکہ اس کے بھائی پر حمل کرکے اسے زخمی کر دیا ہے پر جھڈو پولیس ابھی تک جوابداروں کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے غریب محنت کش میگھواڑ برادری کی عزتیں محفوظ نہیں رہی اور عوامی دور میں بھی نا انصافیاں بڑھ رہی ہیں انہوں نے چیف جسٹس سندھ ھائے کورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ، اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ لڑکی کو بازیاب کرواکر جوابداروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور میگھواڑ برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔